بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے شہری کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی  

17 May, 2023 | 07:29 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ  کے سنئیر اداکار، فلم پروڈیوسر اور سابق سیاستدان امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک شہری کی دلچسپ اور مزاحیہ  ویڈیو شیئر کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  امیتابھ بچن  اپنے مداحوں کو حیران کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے جبکہ  سوشل میڈیا پر کافی متحرک  رہتےہیں اور آئے دن دلچسپ پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔

 ایک ایسی ہی ویڈیو امیتابھ بچن کی جانب سے آج صبح بھی شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا  صارف حیرانی میں مبتلا ہو گئے۔

 امیتابھ بچن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری سر پر بنی ہوئی اپنے بالوں کی چوٹی کو ہلاتے ہوئےجا رہا ہے۔

 اس ویڈیو کے کیپشن میں امیتابھ بچن نے خوشگوار حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "گرم ترین دن میں اِنہوں نے ٹھنڈا رہنے کے لیے اپنا پنکھا خود اٹھایا ہوا ہے۔

مزیدخبریں