"شاید یہ میرا آخری ٹویٹ ہو"، عمران خان نے"آخری ٹویٹ"کے بعد پون گھنٹے میں دو مزید ٹویٹ پوسٹ کر دیں

17 May, 2023 | 07:19 PM

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان نےلاہور  میں زمان پارک کے اطراف پولیس کی نقل و حرکت بڑھنے اور بعض سڑکوں کی ناکہ بندی کے بعد اپنے ٹویٹ میں پولیس کی نقل و حرکت کو اپنی گرفتاری کی تیاری قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شاید  میری دوسری گرفتاری سے پہلے یہ میرا  آخری ٹویٹ ہو  کیونکہ پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔عمران خان نے یہ ٹویٹ 6 بج کر 6 منٹ پر پوسٹ کیا لیکن اس کے 40 منٹ بعد 6 بج کر 54 منٹ پر انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں اعتزاز احسن کی ایک وڈیو کلپ پوسٹ کر دی اور اس کے  مزید چھ منٹ بعد انہوں نے کینال روڈ پر پولیس کی نئی نفری کی تعیناتی کی وڈیو کلپ پوسٹ کر دی  اور لکھا کہ یہ اس وقت کےمناظر  ہیں جب وہ اپنی نئی تقریر  نشر کر رہےتھے۔

مزیدخبریں