ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ: لبھوشن پہلی پوزیشن، بابر ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر برقرار

ICC Test Ranking, Marnus Labuschagne, Kane Williamson, Babar Azam, Mohammad Rizwan, Suryakumar Yadav, City42, One Day International Ranking, T20 Ranking,
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ  آسٹریلیا کے بیٹر مارنس لبھوشن915 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ انہوں نے 8 دسمبر 2022 کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن انگلینڈ کے جو روٹ سے چھینی تھی۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن 885 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں کپتان بابراعظم اور ٹی20 میں سوریا کمار یادیو کی برتری برقرار ہے۔

دوبئی میں آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم 886 ریٹنگ پوائںٹس کے ساتھ پہلی جبکہ فخر زمان 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور امام الحق 745 پوائنٹس کےساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ سابق عالمی نمبر ایک ویرات کوہلی تنزلی کے بعد 8ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔VO
واضح رہے کہ ون ڈے پلیئرز کی تازہ رینکنگ کی ٹاپ6 پوزیشنز پر کوئی رد و بدل نہیں ہوا ۔  کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ، دوسرا نمبر جنوبی افریقی وین ڈر ڈسن کا ہے ۔  پاکستان کے فخرزمان تیسرے اور امام الحق چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ آئرش بلے باز ہیری ٹیکٹر ترقی کر کے پہلی بار ساتویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ویرات کوہلی کو ایک درجہ تنزلی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر جانا پڑا۔ کوآنٹن ڈی کاک اور روہت شرما ٹاپ ٹین میں آخری دو پلیئر ہیں۔

 ٹی20 فارمیٹ میں محمد رضوان اور کپتان بابراعظم بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پربرقرار ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو نےپہلی پوزیشن  پر قبضہ برقراررکھا ہے۔

واضح رہے کہ ون ڈے بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی 10ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔