ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامی کے اونتی پورہ میں بھارتی ریزرو پولیس کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے گولی چلا کر خود کشی کر لی۔
مقبوضہ کشمیر کی ایک صحافتی آوٹ لیٹ کشمیر نیوز آبزرور نے سرکاری زرائع کے حوالہ سے بتایا کہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک جوان نے جس کا نام نہیں بتایا جا رہا خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کی خود کشی کر لی۔ مرنے والے ملازم کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دی گئی ہے۔