(24نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناکر کرایوں میں اضافہ کرتے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز بھی فوری طور پر کرایوں میں کمی کا اعلان کریں۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ،روز مرہ کے استعمال کی ضروری اشیاء بھی عوام کی پہنچ سے دور ہے،مشکل معاشی صورتحال میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچنا چاہئے،ٹرانسپورٹرز کے اس قدم سے نہ صرف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوگی بلکہ عوام کو ریلیف ملے گا۔