(سٹی42) صدر تحریک انصاف سندھ سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی کوخیر باد کہہ دیا۔
علی زیدی کچھ دیر بعد ضیاء الدین کلفٹن کے باہر میڈیا سے بات چیت کریں گے،اس کے علاوہ عامر محمودکیانی کا آج پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عامرمحمود کیانی آج شام پریس کانفرنس کریں گے جس میں ان کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان متوقع ہے۔ یاد رہےکہ عامر محمود کیانی این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے، عامر محمودکیانی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نارتھ پنجاب کے صدر بھی رہے ہیں۔