ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڈ ٹوسی یو ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئی جی کو سرپرائز مل گیا

Good To See You, Islamabad High Court, Supreme Court of Pakistan, Justice Umer Atta Bindial, Mian Gul Aorangzaib, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے نقش قدم پر چلتے ہوئے  اسلام آباد ہائی کورٹ کےججوں نے بھی اپنی عدالت میں پیش ہونے والوں کو " گڈ ٹو سی یو"  کہنا شروع کر دیا۔ فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران  آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے تو جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ان سے کہا ' آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو'۔

معزز جج صاحب کی جانب سے آئی جی کو یہ الفاظ کہنے پر  کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد ہنس پڑے۔

واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا تھا ’ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘

چیف جسٹس کے ریمارکس پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز  سپریم کورٹ میں سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کیا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، کافی وقت بعد آپ میری عدالت آئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کو دیکھ کرخوشی ہوئی، یہ میں ہرکسی کو کہتا ہوں، مجھے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں ،ادب و اخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے، ادب و اخلاق کے بغیر مزا نہیں۔