ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کل نیب کورٹ میں طلب، نیب نوٹس وصول نہ کروا سکا

NAB, National accountability Buerrrue, Bushra Bibi, Zaman PArk, Imran Khan, Alqadir Trust Case, Accountibility Court Islamabad, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو  اسلام آباد نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔ نیب کی تین رکنی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں جاری بشریٰ بی بی کو  نوٹس دینے کے لیے   زمان پارک گئی لیکن وہاں موجود لوگوں نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا اور نیب ٹیم دو گھنٹے  انتظار کرنے کے بعد نوٹس وصول کروائے بغیر واپس چلی گئی۔

نیب زرائع کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کے گھر پر موجود لوگوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے وکیل ہی آ کر نوٹس وصول کریں گے۔ نیب ٹیم دو گھنٹے زمان پارک میں عمران خان کے گھر میں موجود رہی  لیکن کافی انتظار کرنے کے بعد بھی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم ملاقات کرنے کے  لئے نہیں آئی۔ آخر کار نیب کی ٹیم نوٹس وصول کروائے بغیر واپس چلی گئی۔

ذائع کا کہنا ہےکہ نیب کی ٹیم نوٹس وصول کروانے دوبارہ زمان پارک جائے گی۔