قیصر کھوکھر: محکمہ معدنیات کو نیلامی کے عمل میں بڑی کامیابی مل گئی , لائم سٹون بلاکس کے پانچ سالہ ٹھیکہ جات کی مد میں 1 اعشاریہ 5 ارب روپے کی ریکارڈ بولیاں موصول کر لی گئی۔
حکومت ِپنجاب کی کرپشن کیخلاف مہم کے نتیجے میں محکمہ معدنیات بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔ سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کی قیادت میں منصفانہ اور شفاف نیلامی کے عمل میں محکمہ نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ لائم سٹون بلاکس کے پانچ سالہ ٹھیکہ جات کی مد میں 1 اعشاریہ 5 ارب روپے کی ریکارڈ بولیاں موصول کر لی گئی، مذکورہ لائم سٹون ٹھیکہ جات عرصہ دراز سے خالی پڑے ہوئے تھے۔
سیکرٹری معدنیات نے کہا کہ لائم سٹون بلاکس کی یہ نیلامی حکومت پنجاب کے کرپشن اور بد عنوانی سے پاک پنجاب کے نصب العین کی عکاسی کرتی ہے۔ موصول ہونیوالی بولیاں، لائم سٹون بلاکس کی فکس کردہ ریزرو پرائس سے 172 فیصد زیادہ ہیں۔