(سعید احمد) دن کے آغاز پر کاروباری منڈی میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور امریکی ڈالر انٹر بنک میں 284.97 سے بڑھ کر 285 پر پہنچ چکا ہے۔
ملک میں جاری عدم استحکام اور ہنگامہ آرائی تمام شعبہ زندگی کو متاثر کر رہے ہیں، ایسے میں روپے کی قدر بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدرمیں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو یہ اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بھی یوں ہی جاری رہے گا۔