مانیٹرنگ ڈیسک: چار سدہ پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ٹول پلازہ جلانے والے مظاہرین کی تصاویرجاری کردیں۔
پولیس کی جانب سے تصاویر جاری کرنے کے بعد چار سدہ موٹروے ٹول پلازہ جلانے والے عناصر کی شناخت میں مددکی اپیل کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ملوث عناصرکوکیفرکردار تک پہنچانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مددکی جائے۔