ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان

Imran khan,supreme court decision
کیپشن: Imran khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے منحرف ارکان کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچایا۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہناتھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا، اس نے بڑی دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی آج ساری گالیاں ن لیگ کو پڑرہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈالرکے مقابلے میں روپیہ گر رہا ہے اور گالیاں شہباز شریف کو پڑ رہی ہیں، ہم نے روس سے تیل خریدنے کافیصلہ کیا تھا، روس سے تیل لینے سے عوام کو 30 فیصد پیٹرول سستا ملناتھا۔

 ان کا کہناتھا کہ میں امریکیوں کو جانتا ہوں یہ ڈالر ایسے نہیں دیں گے، مزید غلامی کرائیں گے، امپورٹڈ حکومت پر اس وقت خوف طاری ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اللہ نے ہمیں یہ اجازت ہی نہیں دی کہ آپ نیوٹرل ہوجاو، بیچ کا کوئی راستہ نہیں۔ان کا کہناتھا کہ یہ کہتے تھے کہ ہم تجربہ کار ہیں، کدھر گیا وہ تجربہ؟ ملک کی معیشت تباہ کردی گئی ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ سب سے زیادہ ڈالر ملک میں آرہا تھا، ہم نے سب سے زیادہ برآمدات کیں، انڈسٹری کو اوپراٹھایا، پاکستان میں 50 سال بعد ہم نے ڈیم بنانا شروع کیے تھے، ہم نے سستی سڑکیں بنا کر ایک ہزار ارب روپے بچائے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ حمزہ شریف نے بھی بڑی دیر سے اچکن سلوائی، اب اچکن کو بھی رکھو اور پنجاب میں مرغی کی قیمتیں بھی نیچے آجائیں گی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم چوروں کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، ہم صرف ایک چیز چاہتے ہیں الیکشن کراو، عوام کو فیصلہ کرنے دو قیادت کون کرے گا، امریکا سے امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتے۔