ٹک ٹاکر ڈولی فیشن کی آگ لگا کر انوکھی ماڈلنگ، ویڈیووائرل ،مقدمہ درج

17 May, 2022 | 09:26 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: جنگل میں آگ لگاکر ماڈلنگ کرنے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر ٹک ٹاکر ڈولی فیشن کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف اسلام آباد تھانہ کوہسار میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق  مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ماڈلنگ کی اور ویڈیوز بنائیں۔ آگ سے وسیع رقبے پر پودوں اور چرند پرند کو نقصان پہنچا ہے۔

درخواست ڈی اے شعبہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹیکشن کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔ درخواست میں ٹک ٹاکر کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ڈولی فیشن ڈیزائنر ہیں اور لاہور کے علاقے گلبرگ میں پہلے مین بلیوارڈ پر میک اپ سیلون چلاتی تھیں  اس کے بعد انہوں نے ایم ایم عالم روڈ کے عقب میں اپنا پارلر شفٹ کیا۔ 

اطلاعات کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ڈولی فیشن کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں