ویب ڈیسک: جنگل میں آگ لگاکر ماڈلنگ کرنے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر ٹک ٹاکر ڈولی فیشن کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف اسلام آباد تھانہ کوہسار میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ماڈلنگ کی اور ویڈیوز بنائیں۔ آگ سے وسیع رقبے پر پودوں اور چرند پرند کو نقصان پہنچا ہے۔
درخواست ڈی اے شعبہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹیکشن کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔ درخواست میں ٹک ٹاکر کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ڈولی فیشن ڈیزائنر ہیں اور لاہور کے علاقے گلبرگ میں پہلے مین بلیوارڈ پر میک اپ سیلون چلاتی تھیں اس کے بعد انہوں نے ایم ایم عالم روڈ کے عقب میں اپنا پارلر شفٹ کیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ڈولی فیشن کی تلاش شروع کردی ہے۔
اسلام آباد میں مار گلہ پہاڑیوں کو آگ لگا کر ماڈلنگ جاری،انتظامیہ کو خبر نہ ہوئی؟محکمہ جنگلات کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے اجازت کیسے دی؟اگر نہیں دی تو کہاں سو رہے تھے؟ اگر آگ پھیل جاتی تو نقصان کا ذمہ دار کون ہوتا؟ متعلقہ افسران اور اس خاتون ڈولی کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے pic.twitter.com/TK8lZINy2B
— Kheeal das kohistani (@KesooMalKheealD) May 17, 2022
ٹک ٹاکر ڈولی نے اپنی شہرت کی بھوک مٹانے کے لئے اسلام آباد کے جنگلات میں ہاتھ سے آگ لگا کر اپنی وڈیو بنا کر شیئر کردی اور جنگل میں لگائی ہوئی آگ کو بجھانے کے بجائے واپس چلی گئی مگر جنگل میں لگی اگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع پیمانے پر پھیل گئی اور آخری اطلاعات تک دو روز گزرنے کے pic.twitter.com/9QXCn7G03M
— Dr Fiza Akbar Khan (@DrFiza_khan) May 17, 2022