پاکستانی عوام کو مبارک ہو،لوٹے فارغ ہو گئے،اسد عمر

17 May, 2022 | 06:57 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا جواز ختم،پاکستانی عوام کو مبارک ہو،لوٹے فارغ ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری میں پیغام میں اسد عمر نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوٹے فارغ ہو گئے ہیں، پنجاب حکومت اپنا جواز کھو چکی ہے۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت سے فوری طور پر استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت اور لوٹوں پر بنی حکومت کا ایک دن بھی اور چلنے کا کوئی جواز نہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے  آرٹیکل 63 اے کی تشریح  کا فیصلہ سنادیا ہے جس کے مطابق منحرف اراکین اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، چیف جسٹس نے کہا وقت آگیا ہے کہ منحرف اراکین کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔

مزیدخبریں