ریڑھی ،سٹالز سے ٹھنڈے مشروبات پینے والے شہری یہ خبر لازمی پڑھیں

17 May, 2022 | 05:34 PM

Imran Fayyaz

(کلیم اختر)ٹھنڈے مشروبات بھی بیماریوں کا موجب بننے لگے ،استعمال شدہ برتنوں کو بغیر صاف کیے دوبارہ استعمال کرنے سے بیماریوں کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا۔
گرمی کی شدید لہر تیز ہوتے ہی شہری گرمی کو دور بھگانے کے لئے روڈ کے اطراف اور مختلف چوراہوں میں لگی ریڑی اور سٹالز سے ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں ۔ چند استعمال شدہ برتنوں کو بغیر صاف کیے دوبارہ استعمال کرنے کے عمل سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

 گندے برتنوں میں مشروبات کے استعمال سے جگر میں ٹھنڈک پڑے یا نا پڑے مگر لوگ ڈائیریا جیسے موذی مرض میں ضرور مبتلا ہو جاتے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ مشروبات کے سٹالز پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لٸے فوری حکمت عملی بنانی چاہیے۔

 سڑک کنارے مشروبات کے سٹالز پر صفاٸی کا کوٸی خاصا انتظام موجود نہیں ،،گندے برتنوں میں مشروبات بینے سے ڈاٸیریا جیسی دیگر  بیماریوں میں شہری مبتلا ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں