(ویب ڈیسک) حکومت کا تکنیکی طریقے سے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نے تکنیکی بنیادوں پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔دو جون کو نیب ترمیمی آرڈیننس کی میعاد ختم ہو رہی ہے، نیب ترمیمی آرڈیننس میں موجودہ چیئرمین نیب کو اگلے چیئرمین کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی شق شامل کی گئی تھی جب آرڈیننس ختم ہوجائے گا تو موجودہ چیئرمین نیب اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال عارضی انتطام کے تحت اس وقت بطور چیئرمین نیب کام کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت تحریک انصاف دور میں لائے گئے آرڈیننس کی اسمبلی سے منظوری نہیں کرائے گی، موجودہ حکومت خود اصلاحات کا پیکج لانے جا رہی ہے۔