(عابد چوہدری)شہر بھر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشے لگانے والے گاڑی مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن، ایکسائز اہلکار بھی ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ کارروائیوں میں موجود ہیں۔
سی ٹی او منتظر مہدی نے ایس پی آصف صدیق کے ہمراہ لبرٹی میں کارروائیوں کا جائزہ لیا،سی ٹی او کا کہنا ہے کہ گاڑی کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کا مطلب شناخت کو چھپانا ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز کی مشترکہ 17 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، شہریوں کو وارننگ اور آگاہی کے بعد کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹمپرنگ کرنے والوں کےخلاف مقدمات درج ہونگے،مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس 97 اے کے تحت درج کروائے جارہے ہیں، نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگی ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جارہا۔