منحرف ارا کین کیلئےفیصلے سے قبل پریشان کن خبر

17 May, 2022 | 04:38 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز، الیکشن کمیشن نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ کل 12 بجے سنائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور منحرف ارکان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے نے موقف اختیار کیا کہ ووٹ کاسٹ ہوگیا تو اس کا نتیجہ ڈی سیٹنگ ہوگا۔پارلیمانی پارٹی نے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔آرٹیکل 63 اے میں پارلیمانی پارٹی کی تشریح نہیں کی گئی۔پارٹی کے ارکان اسمبلی ہی کثرت رائے سے فیصلہ کرتے ہیں۔ یکم اپریل کو اجلاس میں پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔ پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی پارٹی لیڈر کے بیان حلفی جمع کرائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس عمران خان نے وزارت اعلیٰ کے لئے پرویز الہی کو امیدوار کا اعلان کیا۔منحرف اراکین نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔منحرف اراکین کے وکلا وکیل جاوید ملک اور دیگر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی اور جواب الجواب میں عمران خان کے دستخط مختلف ہیں ۔دستخط مختلف ہونے سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن ریفرنسز خارج کرے۔

پی ٹی آئی اور منحرف ارکان کے وکلا حتمی دلائل  دئیے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کےخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا جس پرالیکشن کمیشن نے 20 مئی کو فیصلہ کرنا تھا۔

مزیدخبریں