سی ٹی ڈی کی کارروائی،لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا

17 May, 2022 | 04:34 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)انارکلی دھماکہ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 2دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،دہشت گرد لاہور میں ایک ہی دن دو دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انارکلی دھماکے میں ملوث مرکزی دہشت گرد سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار دہشت گردو میں ثنا ء اللہ اور عبدالرزاق شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 2عدد تیار IEDاور ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ، ریموٹ کنٹرول اور بیٹریاں برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،دونوں دہشت گردوں کی بلوچستان سے بذریعہ ٹرک لاہور آنے کی خفیہ اطلاع تھی۔لاہور پہنچتے ہی ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا،جبکہ مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں