(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کا آئندہ 24 گھنٹے میں قوم سے خطاب کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا آئندہ چوبیس گھنٹوں میں قوم سے خطاب کا امکان ہے، خطاب کے نکات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی گئی جبکہ خطاب کے لئے سرکاری ٹی وی کو تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعظم شہبا زشریف اپنے خطاب میں معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے ، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔اجلاس میں اجلاس میں فوری انتخابات کروانے اور سخت فیصلوں کا آپشنز رکھا جائے گا، شہبازشریف دونوں آپشنز پر اتحادی جماعتوں سے حتمی مشاورت کریں گے۔