ویب ڈیسک: عامر لیاقت جو کہ آج کل اپنی تیسری بیوی کے تہلکہ خیز انکشافات کے بعد خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں تو وہیں پر خود بھی سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو خوب جواب دے رہے ہیں۔
شاہد آفریدی اور میرے درمیان تعلقات میں گھر کے سبب تناؤ لیکن یہ شخص اس قوم کا ایک ہیرو، محب وطن، کھرا انسان اور سب سے بڑھ کر بیٹیوں کا باپ ہے اور یہ سب سے بڑی وجہ ہے کہ قابل احترام ہے، میں گذشتہ شب سے اشک بار ہوں وطن چھوآتنس معمولی غم نہیں لیکن اب میرے آنسو شاہدآفریدی کے نام https://t.co/XJCmuueXnM
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 17, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے حق میں ایک ٹوئٹ کی اور انہوں نے اپنی اس ٹوئٹ میں سابق کپتان کے بارے میں لکھا کہ شاہد آفریدی اور میرے درمیان تعلقات میں گھر کے سبب تناؤ لیکن یہ شخص اس قوم کا ایک ہیرو، محب وطن، کھرا انسان اور سب سے بڑھ کر بیٹیوں کا باپ ہے اور یہ سب سے بڑی وجہ ہے کہ قابل احترام ہے، میں گذشتہ شب سے اشک بار ہوں وطن چھوڑنا اتنا معمولی غم نہیں لیکن اب میرے آنسو شاہدآفریدی کے نام۔۔۔۔