صدر دھماکے میں اغوا ہونے والی لڑکی سےمتعلق بڑاانکشاف

17 May, 2022 | 02:39 PM

ویب ڈیسک:کراچی صدر دھماکے میں اغوا ہونے والی لڑکی کا بھی اپنی مرضی سے دوست کے ساتھ جانے کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی میں بازیاب ہونے والی لڑکی سویرا کو مبینہ طور پر ساتھ لیجانے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے بتایا کہ گرفتار ملزم بازیاب یافتہ لڑکی سویرا کا دوست ہے، لڑکی اپنی مرضی سے ملزم کے ساتھ گئی تھی۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ملزم لڑکی کو شادی کے بہانے اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا تھا، لڑکی کے انکشاف پر نبی بخش پولیس نے ٹیکنیکل/انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرکے لڑکے کو گرفتار کیا۔

شبیرسیٹھار نے کہا کہ ملزم کا نام راج محمد ہے, مزید تفتیش کیلئے ملزم اور بازیاب لڑکی کو پریڈی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔گذشتہ روز صدر دھماکے میں مبینہ طورپر لاپتہ لڑکی بازیاب ہوئی تھی ، نبی بخش پولیس نےلڑکی کوبازیاب کرایا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ابتدائی بیان میں پتہ چلا لڑکی اغوا نہیں ہوئی، مزید تفتیش جاری ہے، لڑکی کا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد والدین کےحوالے کردیا جائے گا۔

یاد رہے چندروزقبل صدر دھماکےمیں15 سالہ سویرالاپتہ ہوگئی تھی ، جس کے بعد بھائی نے لڑکی کےاغواکامقدمہ تھانہ پریڈی میں درج کرایا تھا۔

مزیدخبریں