اس سال بجٹ خسارہ کیاہوگا ؟اسحاق ڈار نے بتادیا

17 May, 2022 | 02:33 PM

ویب ڈیسک:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا  کہنا ہےکہ حکومت کو پیٹرولیم پر 350 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔

 نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ خان صاحب تباہی کرکے چلے گئے، اب اسے ٹھیک کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےقیمت بڑھانے کے بجائے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت دس روپے کم کردی، حکومت کو پیٹرولیم پر 350 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔

سابق وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں دُگنی ہوچکی ہیں، اب ملکی تاریخ میں 5600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہونے جا رہا ہے۔

مزیدخبریں