ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک کا یوٹرن،ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا عندیہ

ایلون مسک کا یوٹرن،ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا عندیہ
کیپشن: Elon musk
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا ۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے پیر کے روز میامی میں آل ان سمٹ میں بند کمرے کے اجلاس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا ہے کہ ٹوئٹر ڈیل کو 44 بلین ڈالر سے کم قیمت میں حاصل کرنے کے حوالے سے بات کرسکتے ہیں۔

مسک نے کانفرنس میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کا تناسب جتنا اُنہیں بتایا جارہا ہے اصل تناسب اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

ایلون مسک نے اپنے اس بیان سے ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا واضح عندیہ دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر پر یہ الزام لگاتے ہوئےکہ اُنہیں ویب سائٹ پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد  کے بارے میں ممکنہ طور پر گمراہ کیا جارہا ہے، گزشتہ ہفتے کے آخر میں اس معاہدے کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان تو پہلے ہی کرچکے ہیں۔

جبکہ اس حوالے سے قانونی ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر لگایا گیا الزام سچ ثابت ہوگیا تو وہ ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہوجائیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس معاہدے کی ٹرمینیشن فیس1 بلین ڈالر  ہے۔ اس لیے قانونی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے پر ایلون مسک کے خلاف ٹوئٹر کی جانب سے مقدمہ دائر کیا جائے گا۔