کراچی دھماکا،وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ہدایات جاری

17 May, 2022 | 09:50 AM

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملے پر اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے حکام، چیف سیکرٹریز، سکیورٹی اور سی پیک کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت  کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امن کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کیے جائیں اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔

مزیدخبریں