کمشنر لاہور ان ایکشن، بڑا حکم دے دیا

17 May, 2021 | 07:21 PM

Arslan Sheikh

راؤ دلشاد حسین: روشن لاہور پروجیکٹ پر عمل کے لئے کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان ان ایکشن، 24 گھنٹے میں 23 شاہراہوں کی لائٹس کو 100 فیصد آپریشنل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور کی 23 بڑی شاہراہوں اور 268 ذیلی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ایل ڈی اے کے مابین شاہراہوں کو روشن رکھنےکےلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیا، کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ دے گی۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کے سینئر افسران شامل ہونگے۔

کمشنر لاہور کا کہناتھا کہ سٹریٹ لائٹس کے آن اور آف کے اوقات کی پابندی ہونی چاہئے،بجلی کی بچت ضروری ہے،جس زون میں دن کی روشنی میں سٹریٹ لائٹس روشن پائی گئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔ دن کے اوقات میں کسی بھی سڑک پر لائٹس روشن نظر آئیں تو بجلی کابل متعلقہ افسر کو ادا کرنا ہوگا۔
 

مزیدخبریں