ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسند کی شادی کرنیوالی جواں سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

Girl Suicide at Lahore
کیپشن: Girl Suicide at Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: گرین ٹاؤن کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، رمشا نے خودکشی کی یا اسے قتل کیاگیا پولیس نے تفتیش شروع کر دی لاش مردہ خانے جمع کرا دی گئی، حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متوفیہ رمشا کے باپ نے سسرالیوں کو موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بیٹی کی لاش خود وصول کرنے کے لئے درخواست دے دی،  گرین ٹاٶن کے علاقے حاکم ٹاؤن کے ایک گھر سے جواں سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ھوئی تھی۔  18 سالہ رمشا تیمور نے1سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور والدین کے گھر کے سامنے ہی سسرال کے ساتھ رہتی تھی۔

متوفیہ کے باپ نے الزام لگایا ہے کہ رمشا کو قتل کیا گیا ہے جبکہ سسرالیوں کا کہنا ہے کہ رمشا نے خاوند سے ناچاکی کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کی، جائے وقوعہ سے فرانزک لیب کے اہلکاروں نے بھی شواہد حاصل کئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد  ہی سامنے آئیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer