بابوصابو چوک کے قریب ٹریفک حادثہ، بسیں ٹکرا گئیں

17 May, 2021 | 05:41 PM

Arslan Sheikh

اسرار خان: بابوصابو چوک کے قریب دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بسوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق حادثہ بابو صابو چوک میں اس وقت پیش آیا جب ایک بس موٹروے سے اتر رہی تھی اور دوسری بس ملتان جانے کے لیے ٹھوکر نیاز بیگ کی جانب جا رہی تھی۔ اسی دوران جلد بازی کا مظاہرہ کرنے پر ملتان جانے والی بس کا اگلا حصہ دوسری بس کے بائیں سائیڈ سے جا ٹکرایا۔ حادثے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ بسوں کو راستے سے ہٹا دیا اور ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دونوں بسوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ 

ادھر شوکت خانم ہسپتال کے قریب تیز رفتار کار نے دوسری کار کو ٹکر مار دی۔ ٹکر مارنے والی کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار سوار دو افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ حادثے کے باعث ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہوگیا۔ 

مزیدخبریں