جنید ریاض: پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے پرائمری اور مڈل کا ایسسمنٹ ٹیسٹ ایک بار پھر ملتوی کردیا،ایسسمنٹ ٹیسٹ 18 مئی سے لیا جانا تھا۔
پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت پرائمری اور مڈل میں زیر تعلیم 50 لاکھ سے زائد طلباء کا ایسسمنٹ ٹیسٹ ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر میں پیک کے تحت پرائمری اورمڈل کا امتحان 18 مئی سے لیا جانا تھا۔لاہور میں 2 لاکھ سے زائد منتخب طلباء میں سے امتحان لیا جانا تھا۔ایسسمنٹ ٹیسٹ پنجاب بھر میں صرف منتخب بچوں کا لیا جانا تھا۔
پیک نے ایسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے یکم جون کی تاریخ دے دی، نئے شیڈول کے مطابق ایسسمنٹ ٹیسٹ 4 جون تک لیے جائیں گے۔اس بار ایسسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج بچوں کو جاری نہیں کیے جائیں گے، بہترین نتائج پر بچوں کو اگلی جماعت میں پرموٹ کیا جائے گا۔ایسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے سوالیہ پیپرز پیک فراہم کرے گا۔