ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی وزرا، مشیروں کی موجیں، اخراجات میں اضافہ

Govt employee
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلی پنجاب کی کابینہ قومی خزانے کو مہنگی پڑنے لگی، وزیر اعلی کے مشیر و وزیروں کے اخراجات میں 25 فیصد تک اضافہ، بیس کروڑ کا بجٹ بھی وزرا اور مشیروں کے لیے کم پڑ گیا، نئے مالی سال میں وزرا کے اخراجات کے لیے بجٹ میں مزید اضافہ ہوگا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب کے وزیروں اور مشیروں کے بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں سال صوبائی وزا اور مشیروں کے اخراجات کے لیے 19 کروڑ رکھے گئے تھے جو موجودہ مالی سال میں وزیروں اور مشیروں کے اخراجات مختص بجٹ سے زائد ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے مالی سال میں حکومت نے کم اخراجات کا دعویٰ تو کیا اور وزرا،مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے صرف 5 کروڑ رکھے گئے تھے، لیکن مشیروں اور وزیروں پر 15 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کیے گئے۔ یہ اخراجات وزرا اور مشیروں کی تنخواہوں ،اور مراعات سمیت سرکاری عملے پر خرچ ہوتے ہیں۔ اب آئندہ مالی سال 2021_22 میں وزیر،مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کے اخراجات کے لیے اضافی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

دوسری جانب محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے پراسیکیوٹرز کا سپیشل الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کا ماہانہ سپیشل الاؤنس 45 ہزار روپے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کا 55 ہزار روپے جبکہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کا ماہانہ الاؤنس 85 ہزار روپے ہو گا۔ محکمہ خزانہ نے منظوری کے بعد کیس کیبنٹ کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔