ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے کو پودے لگانے سے روک دیا گیا

 پی ایچ اے کو پودے لگانے سے روک دیا گیا
کیپشن: PHA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: محکمہ جنگلات نے پی ایچ اے کو پودے لگانے سے روک دیا، جنگلات کی اراضی پر پی ایچ اے کی جانب سے لگائے گئے درخت اجاڑ دیے گئے، گرین پاکستان منصوبے کے تحت 22 کنال اراضی پر پودے لگائے گئے تھے۔

پی ایچ اے کی جانب سے گرین پاکستان منصوبے کے تحت لاہور کو خوبصورت بنانے کیلئے بند روڈ سے سگیاں پل کی طرف گرین بیلٹ تیار کی گئی تھی۔ محکمہ جنگلات کی 22 کنال اراضی پر پودے لگائے گئے تھے۔ سینئر ڈائریکٹر پی ایچ اے علی نواز شاہ کا کہنا ہے محکمہ جنگلات کی جانب سے پی ایچ اے کو گرین پاکستان منصوبے کے تحت پودے لگانے سے روک دیا گیا ہے۔

پی ایچ نے محکمہ جنگلات کی جانب سے منصوبے کے راستے میں کھڑی کی گئی رکاوٹ کے متعلق پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔