پبلک ٹرانسپورٹ کے ایس او پیز جاری

17 May, 2020 | 11:01 PM

Malik Sultan Awan

(عثمان علیم) محکمہ ٹرانسپورٹ نے کل سے پنجاب بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیے، اے سی بسز کےکرائےمیں 20 فیصد جبکہ نان اے سی میں 93 پیسے فی کلو میٹر رعایت ہو گی، بسوں میں مسافروں کے درمیان تین فٹ فاصلہ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابقدو دروازوں والی بسوں میں مسافر ایک دروازے سے داخل ، دوسرے سے باہر نکلیں گے،ٹرپ پورا ہونے پر بسوں میں ڈس انفیکشن سپرے کیا جائے، سوار ہونے سے قبل ہینڈ سینٹائزراور فیس ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔تھرمل مشین سے مسافروں کا بخار چیک کیا جائے، بخار، کھانسی والے مسافر کو بس میں سوار نہ ہونے دیا جائے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مراسلے میں کہاگیاہے کہ65 سال سے زائد عمر والے مسافر کے ساتھ والی سیٹ کو خالی رکھا جائے ،ریڈ زونز سے مسافروں کونہ بٹھایاجائے۔کرایہ اکھٹا کرنے کے لیے ایک مخصوص بکسہ بنوایا جائے جس میں کرایہ ہر مسافر خود ڈالے،تمام ڈرائیورز ،کنڈکٹرزاور دیگر سٹاف ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،بس ٹرمینلز پر واش رومز میں ہینڈ سینٹائزر اور صابن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انتظار گاہ اور ٹرمینل کے مختلف حصوں میں کلورین سپرے یقینی بنایا جائے۔اوبر ،کریم کا استعمال کرنے والے دو سے زائد افراد سوار نہ کریں، مسافروں کو پچھلی سیٹوں پر بٹھایا جائے۔

دوسری جانب انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب نے آج رات بارہ بجے سے ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کر دیا اور کرایوں میں بھی کمی کااعلان کر دیا۔ انصاف ٹرانسپورٹ فیڈریشن پنجاب کے عہدیداروں نے بادامی باغ لاری اڈا پر ہنگامی پریس کانفرنس کرکے ٹرانسپورٹ چلانے کااعلان کیا اور کہا کہ  ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ چلائیں گے۔ بسوں کو روزانہ ڈس انفیکٹڈ کیا جائے گا، سواریوں کیلئے ماسک پہنا لازمی ہوگا۔

مزیدخبریں