ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہ رمضان میں افطار کچوریوں کے بنا بےمزہ

ماہ رمضان میں افطار کچوریوں کے بنا بےمزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) سحر وافطار میں خاص کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ افطار کے اوقات میں جہاں پکوڑے سموسے شوق سے کھائے جاتے ہیں وہیں کچوریاں بھی اہم حصہ ہوتی ہیں۔

کچوری کو چکن، مٹن، بیف اور مختلف سبزیوں کی فیلنگ سے تیار کرکے تیل میں تلا جاتا ہے جبکہ اس میں خاص مصالحے ڈالے جاتے ہیں۔

افطار میں کچوری کے بغیر دستر خوان ادھورا سمجھا جاتا ہے، کچوری کو بڑے بچے سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔ کچوری گھر پر بھی تیار کی جاسکتی ہے مگر بازار میں مخلتف مصالحوں کے ساتھ تیار کی جانے والی کچوری کا اپنا ہی مزہ ہے۔ روزے داروں کا کہنا ہے کہ آرڈر پر کچوریاں تیار کراتے ہیں۔

سمن آباد میں واقع بےنظیر کچوری پر صرف ماہ رمضان میں ہی کچوریاں بنائی جاتی ہیں۔ دکاندار طاہر کا کہنا ہے کہ ایک ماہ ہونے والا کام ایک سال کے برابر ہے جبکہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی آرڈر پر کچوریاں تیار کی جاتی ہیں۔

ماہ رمضان میں مرغن اور تلی ہوئی غذائیں کھانے سے معدہ کے امراض میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، اسی لیے ماہرین روزے داروں کو صحت مند غذائیں تجویز کرتے ہیں۔