ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کابھی آن لائن لیکچرز شروع کرنے کا فیصلہ

سینٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کابھی آن لائن لیکچرز شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) سینٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے آن لائن ویڈیو سیشنز اور ویڈیو لنک لیکچرز کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ،ویڈیو لنک سیشنز 20 مئی سے شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونئیر کھلاڑیوں سے ون آن ون سیشن کریں گے ، دوسرے مرحلے میں بلے بازوں ، فاسٹ باولرز ،سپنرز اور وکٹ کیپرز کو الگ الگ لیکچرز دئیے جائیں گے۔ لیکچرز میں قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقاریونس کو بھی مدعو کیا جائے گا۔سابق سٹار اوپنرز ، مڈل آرڈر بلے باز، فاسٹ باولرز،سپنرز اور وکٹ کیپرز بھی کھلاڑیوں کو لیکچرزدیں گے۔

لیکچرز کا مقصد کھلاڑیوں کو ذہنی اوراعصابی طور پر مضبوط بنانا ہے۔لیکچرز میں بلے بازوں کو چار روزہ میچز میں پچ کی روزانہ بدلتی صورتحال میں ایڈجسٹ کرنے کے طریقے بتائے جائیں گے۔فاسٹ باؤلرز کو نیا اور پرانا گیند استعمال کرنے کے گر بتانے کے ساتھ ساتھ سپنرز اور وکٹ کیپرز کو ٹیم میں ان کی اہمیت سے آگاہی دی جائے گی۔لیکچرز میں چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل سابق سٹار کرکٹرز کے قومی کرکٹرز کو  آن لائن لیکچرز مکمل ہوگئے،  قومی کرکٹرز نے ماضی کے سٹارز کے لیکچرز کو بہترین عمل قرار دے دیا .

لاک ڈاؤن کی صورت حال میں قومی کرکٹرز کومتحرک رکھنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا آن لائن لیکچرزاور ٹپس کا سلسلہ مکمل ہوگیا ، ماضی کے سپر سٹارز جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی تکنیک میں بہتری کے لیے گر بتائے تو قومی بلے باز تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ 

نوجوان فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے بھی 1990 دہائی کے عظیم فاسٹ باؤلرز وسیم اکرم اور شعیب اختر کے سوئنگ اور رفتار میں بہتری کے مشوروں پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا، ماضی میں اپنی روایتی رقابت کے قصے سناتے معین خان اور راشد لطیف نے سرفراز احمد اور محمد رضوان کو مثبت رقابت جاری رکھنے کے لیے کارکردگی میں تسلسُل لانے کا مشورہ دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer