کورونا وائرس کے باوجود جزوی فلائٹ آپریشن بحال

17 May, 2020 | 10:09 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) کورونا وائرس کے باوجود جزوی فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، اندرون و بیرون ملک ریلیف پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، اتوار کو علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرہورٹ سے7 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
لاہور ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق سیرین ائیر کی پرواز ای آر 520 لاہور پہنچی، لاہور سے سیرین ائیر کی پرواز ای آر 521 کراچی روانہ ہوئی۔ دبئی سے خصوصی پرواز ایف زیڈ 8313 لاہور پہنچی۔اس پرواز سے 200 کے قریب مسافر لاہور پہنچے، مالنڈو ائیر کی خصوصی پرواز کوالالمپور سے پاکستانیوں کو لیکر دوپہر 12بجے لاہور پہنچی۔150سے زائد پاکستانیوں کو لاہور چھوڑنے کے بعد مالنڈو ائیر کا طیارہ او ڈی 132واپس خالی کوالالمپور روانہ ہوگیا۔ پی کے 8302 شام ساڑھے 5بجے کے قریب کراچی سے لاہور پہنچی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 دوپہر ایک بجے لاہور سے کراچی روانہ ہوئی۔

دوسری جانب کویت میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے شاندار حکومتی اقدامات،  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویت کے خصوصی طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق کویت ائیرلائن کی جانب سے خصوصی پرواز کو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی،جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔ خصوصی پرواز 20مئی کو 263 پاکستانیوں کو لےکر کویت سے لاہور پہنچے گی۔سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیاہے۔ سی اے اے کے مطابق کویت سے پہنچنے والے خصوصی طیارے کے عملے کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں