غریب و مستحق سائلین مفت قانونی امداد سے تاحال محروم

17 May, 2020 | 05:02 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) لاہور سمیت صوبہ بھر کے غریب اور مستحق افراد کے لئے مفت قانونی امداد کے حکومتی منصوبہ پر تاحال عمل درآمد کا آغاز نہ ہوسکا، فری لیگل ایڈ ایجنسی کو فعال کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع  نہ ہونے سے غریب و مستحق سائلین مفت قانونی امداد سے تاحال محروم اور  منصوبہ پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔

فری لیگل ایڈ ایجنسی  منصوبے کے لئے کروڑوں کے فنڈز مختص ہونے کے باوجود تاحال مستحق سائلین کو مفت قانونی امداد بارے میکنزم  نہ بن سکا۔ فری لیگل ایڈ منصبوبہ کے لئے دفتر نہ ہی انفراسٹکچر بن سکا۔

فری لیگل ایجنسی کے رولز بھی نہ بن سکے جبکہ منصوبہ صرف کاغذوں تک محدود ہوکر رہ گیا۔ جس کے باعث فری لیگل ایڈ ایجنسی کے قیام کے کئی ماہ گزرنے کے باوجود  مستحق سائلین حکومتی منصوبے سے مستفید نہیں ہوسکے۔

فری لیگل ایڈ منصوبے پرتاحال کسی مستقل ڈی جی کی تعیناتی بھی نہ کی جاسکی۔ سابق ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل مظہر شیر اعوان ڈی جی فری لیگل ایڈ کی مستقل تعیناتی کے لیے کوشاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں کسی بھی ضلع میں مستحق سائلین کی فہرستوں کی تیاری کا عمل بھی مکمل نہیں کیا جاسکا۔ منصوبہ کے تحت غریب اور مستحق شہریوں کو فوجداری اور فیملی مقدمات میں مفت قانونی مدد دی جانا تھی۔

مزیدخبریں