(قیصرکھوکھر)کسی ایک نے بھی ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پوری مارکیٹ سیل کردی جائیگی،جمعتہ الوداع، عید الفطر کی نماز کیلئےنئے ایس او پیزجاری ہونگے،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے جبکہ کل سے کھلنے والے شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے بھی ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے باعث پیدا صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیرصنعت اسلم اقبال، چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک ،آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری انڈسٹریز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، کمشنر،محکمہ صحت کے سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک سے شریک کی۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہناتھا کہ کسی ایک نے بھی ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پوری مارکیٹ سیل کردی جائیگی،جمعتہ الوداع، عید الفطر کی نماز کیلئےنئے ایس او پیزجاری ہونگے،پیرسےشاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ایس او پیزپرعملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں جمعتہ الوداع، عید الفطر کی نماز کے لئے ایس او پیزجاری کئے جانے کا بھی فیصلہ ہوا،یوم علیؑ بہترین انتظامات پر وزیر قانون نے آئی جی، چیف سیکرٹری کی تعریف کی۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہناتھا امید ہے افسران جذبے اور محنت سے کام جاری رکھیں گے، چیف سیکرٹری جوادرفیق ملک نے اس موقع پر کہا کہ عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے،تاجر تنظیموں کی مدد سےایس او پیز پر عملدر آمد کرایا جائے،ایس او پیزکی خلاف ورزی پر پوری مارکیٹ کو سیل کیا جائے، بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی بر داشت نہیں،ہفتے میں4 دن کاروبار کی اجازت،3دن لاک ڈاون رہے گا۔
چیف سیکرٹری جوادرفیق ملک کا مزید کہناتھا کہ ٹائیگر فورس کار آمد ہیومن ریسورس ہے، فائدہ اٹھایا جائے، آٹو موبیل انڈسٹری، پاور لومزکو کھولا جائے گا، مانیٹرنگ ٹیمیں فیکٹریوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کریں گی۔