ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بیان پر انجمن تاجران کا ردعمل،بڑا مطالبہ

 صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے بیان پر انجمن تاجران کا ردعمل،بڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ لاہور کی مارکیٹوں کی بندش اور صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کے بیان کے حوالے سے پریس کانفرنس ہوئی جس میں اہم مطالبات کئے اور مشورے دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ لاہور کی مارکیٹوں کی بندش اور صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کے بیان کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ تاجروں نے بتائے بغیر لاک ڈاون کے حوالے سے حکومت کا پورا ساتھ دیا ۔ لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اسلم اقبال نے تاجروں سے شکوہ کیا جو کچھ حد تک جائز تھا۔لیکن تمام ذمہ داری تاجروں کی نہیں کچھ حکومت کی بھی ذمہ دار ہے۔

دکانوں کے اندر کے ایس او پیز تاجر پورے کروانے کے ذمہ دار ہیں۔روڈز کے اوپر کے ایس او پیز ہمارا کام نہیں متعلقہ ادارے کہاں ہیں۔چند تاجروں کی غلطی کی سزا پورے لاہور کی تاجر برادری کو دی گئی۔جو تاجر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتا ہے اس پر ایف آئی آر، جرمانہ کیا جائے۔ایک ہفتے کے لیے 24 گھنٹوں کے لیے دوکانیں کھولنے کی اجازت دے۔رش کو کم کرنے کے لیے 24 گھنٹے دوکانیں کھلنے چاہیے۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی  نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صبح فجر سے شام پانچ بجے تک ہول سیل کی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ تاجر برادری نے ہفتے میں سات دن چوبیس گھنٹے کاروبار کھولنے کا مطالبہ کر دیا، تاجران کہتے ہیں عید میں ایک ہفتہ باقی ہے،کل ٹرانسپورٹ کھلنے کے بعد بازاروں میں مزید دباؤ بڑھے گا،حکومت کا بیانیہ عوام نے مسترد کیا ذمہ دار تاجروں کو ٹھہرادیا گیا۔

واضح رہے کہ کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے لاہور چیمبر میں صوبائی وزیر صنعت  میاں اسلم اقبال'چیمبر قائدین اور تاجر رہنماوں کا اہم مشترکہ اجلاس ہوا تھا۔صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کورونا بچاو کی احتیاطی تدابیر عمل درآمد نہ ہونے پر تاجرقائدین پر برس پڑے۔صوبائی وزیر  میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مارکیٹوں میں گاہکوں اور تاجران کے ٹیسٹ بھی کریں گے جس مارکیٹ سے زیادہ کیسز اسے دوبارہ سیل کردیا جائے گا۔ اچھرہ 'انارکلی'شاہ عالمی کی حالت زار دیکھ کر خوف آیا۔  میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تاجران نے چند پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیاں داو پرگا دیں۔صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ اور دیگر تاجر قائدین نے کہا عید تک مارکیٹس وبازار 24 گھنٹے کیلئے کھولے جایئں تاکہ مارکیٹس میں رش کم ہوسکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer