سٹی 42:کیینڈا جانا اب خواب نہیں رہا،اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی ۔
کینیڈامیں تعلیم کےخواہشمندوں کیلئےاچھی خبریہ ہےکہ کینیڈانےپوسٹ گریجوایشن کیلئےآنے والے غیرملکی طلبہ کیلئے ورک پرمٹ قوانین میں تبدیلی کافیصلہ کرلیاہے،پوسٹ گریجوایٹ ورک پرمٹ بین الاقوامی طالب علموں کو اس قابل بناتاہے کہ وہ اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعدکینیڈین انسٹیوٹ ڈی ایل آئی کے تحت آٹھ ماہ تک کام کرنے کا تجربہ حاصل کرسکیں۔
کینیڈانےپوسٹ گریجوایشن کیلئےآنے والے غیرملکی طلبہ کیلئےپوسٹ گریجوایٹ ورک پرمٹ کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق عموما پوسٹ گریجوایٹ ورک پرمٹ کے حصول کیلئے آن لائن کورسز کی اہمیت نہیں ہوتی تاہم اب کوروناوائرس کی وجہ سے کینیڈا کےادارہ برائے امیگریشن، رفیوجیز اور شہریت نے طلبہ کوآن لائن کورسز کی بنیادپرورک پرمٹ دینے کا فیصلہ کیاہے۔
اب بھی ورک پرمٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ کینیڈین ادارے کی جانب سے یہ فیصلہ 14مئی کو کرلیا گیاتھا دنیا بھر سے آنے والے طلبہ اب خزاں دوہزار بیس میں داخلے لے سکیں گے اور وہ اپنے کورسز کا نصف حصہ اپنے آبائی ملکوں میں بیٹھ کر ہی مکمل کرسکیں گے اور اس کے بعد وہ ورک پرمٹ کے حصول کے بھی قابل ہوں گے۔مزید یہ کہ بین الاقوامی طالبعلموں کا ورک پرمٹ کا دورانیہ بھی کم نہیں کیاجائے گا۔