ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سخت لاک ڈاؤن کا تیسرا روز، حکومتی ہدایات نظر انداز

سخت لاک ڈاؤن کا تیسرا روز، حکومتی ہدایات نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سخت لاک ڈاؤن کا تیسرا روز، حکومتی ہدایات نظر انداز، شہریوں نے چنگچی رکشوں اور ڈبل سواری پر پابندی ہوا  میں اڑا دی ، پولیس کی جانب سے اہم شاہراہوں کی ناکہ بندی، ڈبل سواری کے خلاف مقدمات کا اندراج۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کےباعث شہر میں تین روز تک مکمل لاک کاآج آخری روز، سڑکوں پر ٹریفک کا رش برقرار ہے اور شہری لاک ڈوان کے باوجود سفر کرتے دکھائی دیئے۔  عیدالفطر  کی وجہ سے لاک ڈاون میں چار روز نرمی کرکے مارکیٹس کو کھولا گیا لیکن تین روز تک مکمل طور پر بند رکھنےکا بھی اعلان کیا گیا۔

لاک ڈاون کے اعلان کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد بچوں کے ہمراہ سفر کرتےنظر آئی، پولیس کی جانب سے شہر کی اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے  خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ ڈبل سواری کرنے والوں کے چالان بھی کیے گئے۔

 دوسری جانب  لاک ڈاون میں نرمی کے پیش نظرپرنسپل پی جی ایم آئی نےاحتیاطی تدابیرپرسختی سےعمل درآمد کرنے کی تلقین کردی، پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسرالفرید ظفر نے کہا کہ لاک ڈاؤن نےدنیا بھر میں ماحولیاتی انقلاب برپا کردیا ہے، ویکسین کی دستیابی تک لوگوں کواپنا طرز زندگی تبدیل کرکےوائرس کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا، شہری حکومت کی جانب سےلا ک ڈاؤن میں نرمی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔

پرنسپل ایل جی ایچ کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہواتو فرنٹ محاذ پر لڑنے والوں کی محنت ضائع ہوسکتی ہے، کورونا وائرس سےبچاؤ کے لیےسماجی دوری اورہاتھوں کو دھونے کا عمل ناگزیر ہے، شہری بازارو ں میں خریداری کےوقت احتیاطی تدابیراختیار کریں، بچوں کو ہمراہ نہ لائیں اور اردگرد کا ماحول صاف رکھیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

دوسری جانب انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ  کا کہنا ہے کہ  لاک ڈاون کے بعد ان چار دنوں میں پورے پنجاب میں 2 سو ارب روپے کا کاروبار ہوا ہے، رش کو کم کرنے کے لیے حکومت عید تک 24 گھنٹے دوکانیں کھولنے کی اجازت دے۔

Shazia Bashir

Content Writer