کمپنی کولاکھوں کا نقصان،15 گھروں سے بجلی چوری پکڑی گئی

17 May, 2020 | 12:52 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہد ندیم)لیسکوسینٹرل سرکل کی جیا بگا سب ڈویژن کےعلاقے میں آپریشن کےدوران پندرہ گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اکثر واقعات سامنے آتے ہیں جن کی ذمہ داری بجلی پیدا کرنے والے یونٹس پر ڈالی جاتی ہے ،لیکن لوڈشیڈنگ اور بجلی کی فراہمی میں غیر معمولی تعطل کی ایک بڑی وجہ خود صارفین بھی ہیں جو بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ا دائیگی میں ملوث ہیں۔ گھروں میں استعمال ہونے والے اکثر آلات مثلاً اے سی، استریاں اور پانی کی موٹر وں کا استعمال بجلی کے خرچ کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے لہذا بلنگ بھی غیر معمولی ہوتی ہے چنانچہ اس غیر معمولی بلنگ سے بچنے کے لیے صارفین ان آلات کو کنڈوں کے ذریعے بجلی حاصل کر کے چلاتے ہیں۔

جس کی وجہ سےاوورلوڈنگ کے باعث بجلی کے تاروں کے ٹوٹنے اور پی ایم ٹی میں خرابیاں پیدا ہونے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں اور متعلقہ علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے اور اس کے دورانیے میں غیر معمولی طوالت کی شکایات بھی بڑھ جاتی ہیں۔لاہور میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،لیسکوسینٹرل سرکل کی جیا بگا سب ڈویژن کےعلاقے میں آپریشن کےدوران پندرہ گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی۔

  لیسکو حکام کےمطابق بجلی چوروں نےپچیس کے وی اے کا ٹرانسفارمر نصب کر کےبجلی چوری کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا،جس کی وجہ سے کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا تھا،لیسکونےٹرانسفارمراتار کر قبضے میں لے لیا جبکہ بجلی چوروں کیخلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا، لیسکو حکام کے مطابق بجلی چوروں کوسولہ ہزار پانچ سو یونٹس کا ڈی ٹیکشن بل چارج کیا جائیگا۔

مارے معاشرے میں بجلی چوری بڑی عام ہو چکی اور ایسے لوگ بھی بجلی چوری میں ملوث پائے جاتے ہیں،اکثر مقامات سے چوری کے میٹر اور ٹرانسفارمر بھی پکڑے جاتے ہیں، کوئی بھی محکمہ اتنا کمزور نہیں ہوتا جتنا اسے محکمے کے ملازمین خود کمزور بنا دیتے ہیں۔ اگر ملازمین خود ٹھیک ہوں تو سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں