ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کتنے’’ ٹائیگرز ‘‘ہیں؟تعداد جان کر وزیر اعلیٰ حیران

پنجاب میں کتنے’’ ٹائیگرز ‘‘ہیں؟تعداد جان کر وزیر اعلیٰ حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی ،معاون خصوصی عثمان ڈارنے وزیراعلیٰ پنجاب کوٹائیگرفورس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں 7 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ،64 ہزار نوجوانوں کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی جا چکی ہیں ۔


اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹائیگرفورس کے نوجوان عوام کی خدمت کیلئے وزیراعظم کے رضا کارہیں،ٹائیگرفورس کے نوجوان عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے ر ہے ہیں،ٹائیگرفورس کے نوجوان خدمت کے جذبے سے سرشارہیں۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نےٹائیگر فورس س کے قیام کا اعلان کیا تھا ،انہوں نے اس کے  متعلق وزرائے اعلی اور چیف سیکرٹریز کو گائیڈ لائنز بھی دیں، اور ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت دی۔ ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئےوزیراعظم  کا کہنا تھا کہ ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک ٹائیگر فورس کو متحرک کریں، ٹائیگر فورس سے احساس لیبر رجسٹریشن پروگرام میں بھی مدد لیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔

یاد رہے  کورونا  وائرس سے مزید 5 شہری جاں بحق ہو گئے24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے 112 نئے مریض سامنے آگئے۔ لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6918 ہوگئی۔63 روز کے دوران لاہور میں 93 اموات کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے287 نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 14201 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون کیا گیا،لاک ڈائون کے باعث بیروز گار،غریب افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،حکومت نے عوام  کی ان مشکلات کو کم کرنے کیلئے ٹائیگر فورس تیار کی ہے جو گھر گھر جاکر لوگوں کی مدد کرے گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer