میں صبح اٹھنے کی عادی نہیں، ثانیہ مرزا کی ویڈیو وائرل

17 May, 2020 | 01:05 PM

Shazia Bashir

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی مزاحیہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی، ثانیہ مرزا نے ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔


 ویڈیو میں وہ دھوپ کا چشمہ لگائے ہو ئے ہیں، ویڈیو میں ثانیہ مرزا سے کسی نے پوچھا کہ کیا آپ صبح 7 بجے اٹھ کر چہل قدمی کرتی ہیں، ایک شخص نے کہا کہ ہاں میں چہل قدمی کرتا ہوں۔ انہوں نے حیرانی کا اظہار کرکے دوبارہ پوچھا صبح 7 بجے، ثانیہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں صبح اٹھنے کی عادی نہیں ہوں۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی، وہ بھارت کی پہلی کھلاڑی ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ،انہوں نے انعامی رقم کورونا فنڈ میں جمع کرادی۔ ثانیہ نے اس سال تین ریجنل گروپ کےلیے ڈالے گئے تقریباً 17 ہزار ووٹوں میں دس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے ایشیا اوشیانیا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا مارچ میں ٹک ٹاک سے جڑی تھیں  تو   اس وقت سے وہ اپنے ٹاک ٹاک مداحوں کو مزاحیہ کلپس کے ساتھ تفریح فراہم کرتی رہتی  ہیں۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی تھی۔

مزیدخبریں