63 روزکے دوران لاہور میں 93 اموات کی تصدیق، ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ

17 May, 2020 | 10:03 AM

Shazia Bashir

جیل روڈ (بسام سلطان) کورونا  وائرس سے مزید 5 شہری جاں بحق ہو گئے24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے 112 نئے مریض سامنے آگئے۔ لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6918 ہوگئی۔63 روز کے دوران لاہور میں 93 اموات کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے287 نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 14201 ہو گئی۔

لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6918 ہوگئی۔63 روز کے دوران لاہور میں 93 اموات کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے287 نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 14201 ہو گئی۔ کورونا وائرس سے اب تک کل 245 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 4757 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کل 155247 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور میو ہسپتال میں315 زیرعلاج مریض ہیں۔

473 ایکسپو سنٹر،70 پی کے ایل آئی،16 سروسز،19 جناح،70 جنرل ہسپتال،9 گنگارام، 17 مزنگ ٹیچنگ ہسپتال،4 چلڈرن اور31 سوشل سکیورٹی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پرائیویٹ سیکٹر میں7 بیگم اختررسول ٹرسٹ ہسپتال،16 ڈاکٹرزہسپتال،27 فاروق ہسپتال،17 فاطمہ میموریل،11 حمید لطیف،12 اتفاق،23 نیشنل ہسپتال،13 شوکت خانم اور25 یونیورسٹی آف لاہور ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنے شہریوں سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔  کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے   کورونا وائرس  کیسز  اور اموات میں  اضافے کے باعث لاہور میں لاک ڈاؤن سخت کردیا، شہر  میں تین روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن رہے گا، تمام بڑی مارکیٹیں، دکانیں اور نجی دفاتر بند رہیں گے، گراسری، جنرل سٹور، کریانہ سٹور، بیکری، آٹا چکی اور ملک شاپ شام  5 بجے تک کھلیں گی۔

 

مزیدخبریں