حدیقہ کیانی کی آواز میں سورة رحمٰن کی تلاوت اورترجمہ

17 May, 2020 | 12:49 AM

Malik Sultan Awan

ڈیفنس (زین مدنی )معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی آواز میں سورة رحمٰن کی خوبصورت تلاوت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سورة رحمٰن کی اردو ترجمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ وہ ہمیشہ سے اس سورة کی تلاوت کی خواہشمند تھیں۔حدیقہ کیانی نے لکھا کہ تلاوت کی گئی سورة رحمٰن انہوں نے بچپن میں قاری صاحب کی سکھائی گئی قرات سے پڑھنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہمیں ہر وقت اللہ سے رابطہ رکھنے اور زندگی کے اصل مقصد کے حوالے سے سوچنے اور غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ زندگی کے اصل مقصد سے آگاہ رہنا اور رب العزت کی دی گئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔14 منٹ اور 12 سیکنڈ پر مشتمل حدیقہ کیانی کی آواز میں سورة رحمن کی آیت نمبر ایک سے 13 تک کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

مزیدخبریں