قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے ٹریفک حادثے میں جاں بحق

17 May, 2019 | 09:25 PM

Arslan Sheikh

( سعدیہ خان ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے جواں سال صاحبزادے ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔

صاحبزادے اسامہ کائرہ لالہ موسیٰ میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں انتقال کر گئے ہیں۔ حادثہ لالہ موسیٰ سے کھاریاں جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اسامہ کی گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں اسامہ کائرہ کا ایک ساتھی بھی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے ایک نوجون کو ہسپتال پہنچایا جبکہ اسامہ اور اس کا دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اسامہ کائرہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے اور ان دنوں چھٹیوں پر اپنے آبائی شہر گئے تھے۔

مزیدخبریں