سٹی42: وزیرصنعت اسلم اقبال اور ڈی سی لاہور صالحہ سعید کانشتر کالونی رمضان بازارکادورہ، اسلم اقبال کہتے ہیں کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کی مقداربڑھا رہے ہیں، ڈی سی لاہور کہتی ہیں کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
وزیر صنعت اسلم اقبال اور ڈی سی لاہور نے نشتر کالونی اورکاہنہ کے رمضان بازاروں میں عوام کودی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں ںے شہریون سےاشیاء کے معیار بارے دریافت کیا، اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ آئندہ ایک دو دنوں میں رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کی مقدار بڑھارہے ہیں۔
لاہور کےدیگراراکین اسمبلی اور وزراء بھی بازاروں کے دورے کریں گے، ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے،عوام شکایات کی صورت میں رابطہ کریں۔
خریداروں نے رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کے معیارپراطمینان کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کوالٹی بہتر ہے لیکن مقدار بڑھائی جائے، عوامی حلقوں کا کہنا ہےکہ رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کی مقدار کو زیارہ سے زیادہ بڑھانے کو یقینی بنایا جائے۔