ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی سفیر یاوجنگ کا بادشاہی مسجد کا دورہ

چینی سفیر یاوجنگ کا بادشاہی مسجد کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چینی سفیر یاوجنگ کا بادشاہی مسجد کا دورہ، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے سفیر کو بادشاہی مسجد کی تاریخ سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفیر یاو جنگ کےبادشاہی مسجد پہنچنے پرخطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نےان کا والہانہ استقبال کیا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد محمد علی اور پروٹوکول آفیسر حافظ یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چینی سفیر نے بادشاہی مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور فن تعمیر کو خوب سراہا، مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بہت مضبوط ہے، سازشی عناصر کبھی تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتے۔

 چینی سفیر کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer