ہربنس پورہ میں نوجوان کی سرعام ہوائی فائرنگ،ویڈیو وائرل

17 May, 2019 | 01:16 PM

Sughra Afzal

(عابد چودھری) شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات تھم نہ سکے، ہربنس پورہ کے علاقہ میں نوجوان سرعام ہوائی فائرنگ کرتا رہا، فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھی پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔

شہرمیں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو  بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے، سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی موبائل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقے میں عثمان چودھری نامی نوجوان سرعام ہوائی فائرنگ کررہا ہے، فوٹیج کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی، واقعے پر ایس پی کینٹ عبداللہ ملک کا نوٹس لیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں